صیہونی نئی پناہ گاہ کی تلاش میں

اسرائیلی

?️

سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار یونانی جزائر خریدنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ممکنہ جنگ کے دوران صہیونیوں کو وہاں بھیجا جا سکے۔
اسرائیلی اخبار معاریو نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیوش انٹرنل فنڈ سے وابستہ ایک کمپنی کے بورڈ ممبر نے جنگ کے دوران اسرائیلیوں کو بھیجے جانے کے لیے یونان میں جزیرے خریدنے کی پیشکش کی ہے،اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ہومونٹا نامی کمپنی کا رکن ایوری سٹینر جنگ کی صورت میں اسرائیلیوں کو علاقے میں بھیجنے کے لیےیونان کے جزائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ میں بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صیہونی عہدہ دار نے دیگر اراکین کی مخالفت کے باوجود اس منصوبے پر زور دیتے ہوئےاخبار کو بتایاکہ میں نے جو آئیڈیا پیش کیا ہےوہ یہودیوں کے لیے ایک اور آئرن ڈوم بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ذہن میں اس پروجیکٹ کا خیال غیر ملکی رپورٹوں کے بعد آیا جن میں کہا گیا ہے کہ میزائل اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں نیز دوسری لبنانی جنگ میں ہم نے دیکھا کہ میزائل نیتنیا تک پہنچے اور آج وہ مزید جنوب تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یونانی جزائر خریدنے کی پیشکش کی ہے جو اسرائیل کے قریب ہیں ، یونان کے پاس 40 غیر آباد جزیرے ہیں،تاہم یہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق اور یونان کی مکمل رضامندی کے ساتھ ہونا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کا طبی معائنہ کروانے کیلئے ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ میں درخواست

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سابق

مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ

?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر

پنجاب حکومت کا اسموگ سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ترتیب

?️ 10 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی نئی حکومت نے صوبے کو اسموگ سے

کیا پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کی زبانی

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ

شاباک چیف کی استعفے کے لیے 4 شرطیں

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار نے اپنے

سعودی اتحاد نے یمن میں 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ جنگ بندی

امریکہ میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ کل چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے

محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ

?️ 31 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، گلوکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے