صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب  کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے  بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلی نے خود گاڑی ڈرائیو کی،  انہوں نے صفائی آپریشن کو مزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میوہسپتال روڈ، مال روڈ، ملتان روڈ، لٹن روڈ، فیروز پورروڈ، شاہ جمال، شادمان اور دیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر کا تقریباً دو گھنٹے دورہ کیا، اس دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی۔

انہوں نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی، انہوں نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی آپریشن کو مزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ز یرو ویسٹ آپریشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے۔ شہر کی صفائی کے لئے دن رات ایک کیا جائے-

مشہور خبریں۔

عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی

اٹلی نے امریکہ سے یورپ کی معاشی آزادی کا مطالبہ کیا

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکہ سے

امریکہ پر کتنا قرضہ ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی قومی قرضہ پہلی بار 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز

اسموٹریچ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے مخالف

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: مذہبی صہیونی پارٹی کے سربراہ انتہائی دائیrelease ں بازو کے صہیونی وزیر

امریکی تھنک ٹینک: شام پر پابندیاں اٹھانے سے القاعدہ مضبوط ہو گی

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے شام پر

صنعا پر حملوں میں ممنوعہ امریکی بموں کا استعمال

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:سعودی فضائیہ صنعا پر اپنے حملوں میں باریک شدہ یورینیم والے

ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک

بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران

?️ 11 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے