صوبے کے ہر غریب شہری تک پیٹرول اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں ٹرانسپوٹرز اپنے کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے اور صوبے کے ہر غریب شہری تک پیٹرول اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ پرمنٹ پر چلنے والی منی بس، بس، کوسٹر اور چھوٹے شہروں میں چلنے والی سوزوکی کے مسافروں کو ریلیف دیا جائے گا، جبکہ انٹر سٹی بسوں کے مہنگے ڈیزل کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اور خوشی ہے کہ ٹرانسپورٹرز حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بسوں کو ایک لاکھ روپے وفاقی حکومت کے ذریعے صوبائی حکومتوں کی سبسڈی دی جا رہی ہے اور اگر فیول کی لاگت بڑھتی ہے تو سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز سے تعاون کرے گی تاکہ اس صورتحال میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہ ہو۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سبسڈی اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش کمار چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے پیکج متعارف کرانے کا مقصد کرایوں میں اضافے کو روکنا ہے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے اور پوری قوم کو سادگی اختیار کرتے ہوئے وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری عوام باشعور ہے، لوگ حالات کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس نے یوکرائنی جنگ کے سابق فوجیوں کے لیے سہولیات مختص کیں

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے

صہیونی وزرائے اعظم انسانی سمگلر کے قریبی وابستگیوں کی فہرست میں شامل 

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ

جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن کے

سینیٹرز نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن میں امریکی فرم کے کردار پر سوال اٹھادیے

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک

پنجاب میں امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر، سنٹر نہیں بکتا: عظمیٰ بخاری

?️ 16 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

بھارت کو  ایک مرتبہ پھر  ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام

یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے