صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

شہبازشریف آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم مسیحی شہریوں اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے یہ دن ہمدردی، امید، تجدید، ازسرِ نو زندگی، تازگی، نجات، زندگی کی موت پر اور اچھائی کی برائی پر فتح کا واضح پیغام دیتا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ اقدار محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی زندگی میں نظر آتی ہیں، مسیحی مرد و خواتین ہمارے سکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی خاندان اس دن کو عبادت اور باہمی میل جول کے ذریعے مناتے ہیں،ان کی خدمات ہمارے معاشرے کے معمول کے نظام کا حصہ ہیں اور یہ اعتراف اور احترام کی مستحق ہیں، پاکستانی مسیحیوں کو وطن کے لیے ان کی خدمات کے باعث قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم آج بھی پنجاب اسمبلی کے مسیحی سپیکر ایس۔ پی۔ سنگھا کے قیامِ پاکستان میں تاریخی کردار کو یاد رکھتے ہیں، ہر پاکستانی 1965 کی جنگ میں سیسل چوہدری کے بہادرانہ کردار کو بھی یاد رکھتا ہے، قائداعظم ریاست کے لیے ایک واضح سمت متعین کی تھی، جو تمام شہریوں کے لیے مذہب اور نسل سے بالاتر ہو کر مساوات، آزادی اور تحفظ پر مبنی ہے۔ یہ اصول پاکستان کے آئین میں شامل ہیں، جو ہر شہری کو برابر کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں تمام برادریاں ان حقوق سے مکمل طور پر مستفید ہوں، حکومت اقلیتی برادریوں کی جان، مال، عزت اور سلامتی کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر میں تمام شہریوں کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تحمل، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں، ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ ہم روزمرہ زندگی، کام کی جگہوں، محلوں اور اداروں میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا کہ دعا ہے آج کا دن دنیا بھر میں امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لائے،موجودہ حالات میں مذاہب کی امن کی تعلیمات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم نے قربانی، درگزر، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں فعال کردار قابلِ فخر ہے، اقلیتوں کے مذہبی، معاشی اور تعلیمی حقوق کا تحفظ حکومتی ترجیح ہے۔

مشہور خبریں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک پر پیشی کےخلاف درخواست مسترد، عمران خان نے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا

?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے

مری میں 1 ہزار سے زائد پھنسے افراد کو کھانا فراہم کیا گیا

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر

آنکارا اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی؛ وجہ؟

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: عراق کے ماہر اور تجزیہ نگار مهند العزاوی نے فلسطین کی

صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: بحیرہ احمر میں اسرائیل کی حمایت کے بارے میں نہ سوچیں

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی ذرائع نے صنعا کی صیہونی مخالف بحری کارروائیوں

مقبوضہ مسجد اقصیٰ کے خلاف قابضوں کی سرگرمیوں میں شدت

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ یروشلم میں صیہونی حکومت کی جانب

سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ

شام میں امریکی و مغربی مفادات کا حامل چیک جمہوریہ کا سفارتخانہ دوبارہ بحال

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے مفادات کا نگہبان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے