صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی

صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی

?️

کراچی (سچ خبریں) پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں یہ طے کیا گیا کہ صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی،  17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا طلبا کی ویکسی نیشن مہم پر انتہائی اہم اجلاس ہوا، اجلاس تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے ڈائیریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ میں منعقد کیا گیا۔

حکومت سندھ کے اعلان اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی ، ویکسینیشن کےلئے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائے گا۔پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کےلئے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم جمع کیا جائے گا اور صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دے گی اور ہر طالبعلم کو ابتدائی میڈیکل ایگزامینیش کےبعد ہی ویکسینیشن دی جائے گی ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی نگرانی میں ویکسینیشن ٹیم میں ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز اور پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے ، ہر ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دیا جائے گا۔خیال رہے حکومت سندھ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر 9ویں سے12جماعت کے طلبا کی ویکسی نیشن کو لازم قرار دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے

صیہونی حکومت شام میں آگ سے کھیل رہی ہے: اقوام متحدہ کے عہدیدار

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام نے اس ملک

Asian Games: Two Indonesian skateboarders secure ticket to final

?️ 22 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:مشہور کہاوت ہے کہ ڈیموکریٹس بنیادی طور پر میٹھی چھری سے

اقوام متحدہ اور امریکہ کے مگرمچھ کے آنسو

?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے منگل کے روز بین الاقوامی امدادی عطیہ دہندگان

ٹریل فائیو پر موجود تمام دفاتر وائلڈ لائف کو واپس کیے جائیں، چیف جسٹس

?️ 22 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)

امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب

کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے