صدر پیوٹین سے سستے تیل کی خریداری سے متلعق بات طے کر لی تھی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان  نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسکالر نہیں لیکن تاریخ کا طالب علم ہوں،دنیا میں ممالک قومیت کی بنیاد پر وجود میں آئے۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر ہے، اہل دانش لوگوں میں شعور اجاگر کریں کہ ہمارا بنیادی مقصد کیا ہے۔ کرکٹ کی وجہ سے دنیا دیکھنے کا موقع ملا،ہر ملک کو قریب سے دیکھا۔

عمران خان  نے کہا کہ کیاوجہ ہے کہ لوگ یورپ جانے کے لیے جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں اور راستے میں مربھی جاتے ہیں۔ دنیا کی پہلی ریاست مدینہ تھی ، جو اصولوں ،عدل و انصاف کے اصول پر عمل کرتی تھی۔عمران خان نے مزید کہا کہ انسان صرف کسی کی خدمت سے غلام نہیں بنتا، غلام انسان نے کبھی بڑے کام نہیں کیے، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے، جو انگریزی اچھی بولے اسے معاشرے میں عزت دیتے ہیں۔

جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ان کی حالت کیا ہے ،جن ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے وہاں خوشحالی اور ترقی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں۔ یہ سب مل کر کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے الیکشن کرانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔بڑے وزیر چوری کرتے ہیں تب ملک تباہ ہوتا ہے۔دنیا بھر میں خارجہ پالیسی ملک کے فائدہ کے لیے بنتی ہے۔

عمران خان  نے کہا کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی سے لوگوں کو نقصان پہنچایا جا تا ہے۔ پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں۔ چین نے 450 وزیروں کو کرپشن پر سزائیں دی ہیں۔چائنا سب سے تیز ترقی کرتا ملک ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت وہ ہوتی ہے جو قانون کے برابر سب کو ایک کر دے۔ ہم نے روس سے اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی،صدر پیوٹن سے طے کر لیا تھا کہ جیسے بھارت کو سستا تیل دے رہے ہیں ویسے ہمیں بھی دیں۔ہمیں روس سے ستی گندم اور تیل خریدنا تھا۔جب واپس آیا تو جنرل باجوہ نے کہا روس کی مذمت کرو وہ یوکرین پر حملہ کر رہا ہے۔میں نے کہا ہندوستان تو مذمت نہیں کر رہا ہم کیوں کریں۔میں کہہ رہا تھا سب سے بنا کر رکھیں۔

مشہور خبریں۔

ایف پی سی سی آئی نے کے الیکٹرک کی فروخت روکنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل کر دی

?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم عمران خان

شمالی غزہ کی صورتحال؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فلسطینی امور کے ادارے UNRWA نے اعلان

ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے

تل ابیب میں یمن کا اسٹریٹجک حملہ

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کا دسواں مہینہ

100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک

اسلام آباد: 24 نومبر کے 2 مقدمات میں 32 ملزمان ڈسچارج

?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24

یمنی جنگ بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی تھی/ سعودی عرب پھنس گیا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  عبدالباری عطوان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی جنگ کے

بائیڈن کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا ارادہ

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی سرکردہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے