?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسکالر نہیں لیکن تاریخ کا طالب علم ہوں،دنیا میں ممالک قومیت کی بنیاد پر وجود میں آئے۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر ہے، اہل دانش لوگوں میں شعور اجاگر کریں کہ ہمارا بنیادی مقصد کیا ہے۔ کرکٹ کی وجہ سے دنیا دیکھنے کا موقع ملا،ہر ملک کو قریب سے دیکھا۔
عمران خان نے کہا کہ کیاوجہ ہے کہ لوگ یورپ جانے کے لیے جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں اور راستے میں مربھی جاتے ہیں۔ دنیا کی پہلی ریاست مدینہ تھی ، جو اصولوں ،عدل و انصاف کے اصول پر عمل کرتی تھی۔عمران خان نے مزید کہا کہ انسان صرف کسی کی خدمت سے غلام نہیں بنتا، غلام انسان نے کبھی بڑے کام نہیں کیے، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے، جو انگریزی اچھی بولے اسے معاشرے میں عزت دیتے ہیں۔
جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ان کی حالت کیا ہے ،جن ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے وہاں خوشحالی اور ترقی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں۔ یہ سب مل کر کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے الیکشن کرانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔بڑے وزیر چوری کرتے ہیں تب ملک تباہ ہوتا ہے۔دنیا بھر میں خارجہ پالیسی ملک کے فائدہ کے لیے بنتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی سے لوگوں کو نقصان پہنچایا جا تا ہے۔ پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں۔ چین نے 450 وزیروں کو کرپشن پر سزائیں دی ہیں۔چائنا سب سے تیز ترقی کرتا ملک ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت وہ ہوتی ہے جو قانون کے برابر سب کو ایک کر دے۔ ہم نے روس سے اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی،صدر پیوٹن سے طے کر لیا تھا کہ جیسے بھارت کو سستا تیل دے رہے ہیں ویسے ہمیں بھی دیں۔ہمیں روس سے ستی گندم اور تیل خریدنا تھا۔جب واپس آیا تو جنرل باجوہ نے کہا روس کی مذمت کرو وہ یوکرین پر حملہ کر رہا ہے۔میں نے کہا ہندوستان تو مذمت نہیں کر رہا ہم کیوں کریں۔میں کہہ رہا تھا سب سے بنا کر رکھیں۔


مشہور خبریں۔
حریم شاہ کا اپنے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم
جولائی
اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت
جون
میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس
?️ 3 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل
دسمبر
فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق
?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم
دسمبر
کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو بچ نہیں پائے گا: فردوس عاشق
?️ 11 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا
مئی
افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 1 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملے کیئے
اپریل
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک منصوبے
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے
اکتوبر
فیس بک اور ٹوئٹر کو کام کرنے کی اجازت لینی ہوگی: امریکی سینیٹر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: جیسا کہ امریکی قانون ساز اور سیاست دان سوشل
ستمبر