صدر مملکت نے  چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے  غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا، اس وقت پاکستان کو سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکسٹائل فیکٹری کا دورہ کر کے 150ملین ڈالر سے شروع ٹیکسٹائل فیکٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سےملک صنعتی انقلاب کی طرف جا رہا ہے ، پاکستان کو سرمایہ کاری کی مزیدضرورت ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا۔

کورونا کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کو بڑی حدتک روکنے میں کامیاب رہا اور ویکسین بنانےوالےممالک میں شامل ہوگیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی طورپر کسی بھی ملک کوتنہا نہیں کیا جا سکتا، دنیاکوپاکستان کی ضرورت ہے ، چینی سرمایہ کاروں کودعوت دیتے یہاں سرمایہ کاری کریں۔

خیال رہے کہ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیے جائیں گے، آنے والے دن پاکستان کےلیےاچھے ہوں گے، دنیا ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کونہیں روک سکتی۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان

🗓️ 11 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے

بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی

کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے

یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز  نے اپنی ایک رپورٹ میں

’پارٹی ٹکٹ فیس‘ سیاسی جماعتوں کیلئے فنڈنگ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ

🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آنے والے انتخابات مرکزی دھارے میں شامل تقریباً

کرم: سیز فائر کے باوجود وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، اموات 73 ہوگئیں

🗓️ 26 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی

فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کو یونان کی دھمکی کے بارے میں انتباہ

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے یونانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے