صدر مملکت نے بھی ٹک ٹک پر اکاؤنٹ بنا لیا

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن بن چکی ہے اور ساتھ ہی اس ایپ کو امریکا اور بھارت سمیت دیگر ممالک قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دے چکے ہیں۔تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا۔

مناسب اور فحش مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پاکستان میں پابندی کے عتاب میں رہنے والی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔حیران کن طور پر دنیا کے متعدد ممالک میں فحش اور نامناسب مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پابندی کا سامنا کرنے والی ایپ پر پاکستان کے صدرسے قبل بھی متعدد ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم کے اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔

صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر مملکت کے ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نئی نسل کو مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کیے جائیں گے۔

ساتھ ہی صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ نئی نسل کو وطن سے محبت کرنے کا پیغام دیتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی صاحب نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس ملک کے ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی تعمیر کریں، اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائے جانے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب مذکورہ ایپ کو پاکستان میں بند نہیں کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

لبنانی فوج کی شجاعانہ مزاحمت کے سامنے دشمن جنگ بندی پر راضی

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے اس

سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم

🗓️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی

افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے لیئے عبرت کا مقام

🗓️ 20 اگست 2021(سچ خبریں)  افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے

عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی امن منصوبے کی تفصیلات

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین جنگ

بائیڈن نے صیہونیوں سے حزب اللہ کے بارے میں کیا کہا؟

🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ امریکی صدر

کیا یمن میں مستقل جنگ بندی ہو سکتی ہے؟

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: انصاراللہ کے وفد کا دورۂ ریاض کا ان واقعات کا

ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی مشروط منظوری دے دی

🗓️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے