🗓️
کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ارسلان ممنون نے کہا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت ممنون حسین 1940 میں انڈیا کے شہرآگرہ میں پیدا ہوئے، لیکن 1449 میں ہجرت کے بعد ان کا خاندان کراچی میں رہائش پذیر ہوگیا تھا،ممنون حسین نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کی، گریجوایشن کے بعد 1965 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر کی ڈگری کی حاصل کی۔
1968ء میں سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی اور 1970ء میں مسلم لیگ میں بطور ورکر شمولیت اختیار کی، جب مسلم لیگ ن بنائی گئی تو انہوں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور سیکرٹری فنانس کے عہدے پر رہے،ممنون حسین سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں میں ایک تھے، سابق صدر ممنون حسین کاروباری شخصیت اور صنعتکارتھے،ممنون حسین مسلم لیگ ن کے 2013 سے 2018 کے دورحکومت میں 12ویں صدرمملکت کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ، وہ 1999 میں پہلے گورنر سندھ بھی رہ چکے، لیکن چند مہینوں بعد ہی مارشل لاء کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ
🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل
احسن اقبال کا اسد عمر کو خط
🗓️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ
اپریل
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ جلد سازش کرنے پر کیوں مایوس ہوئے؟
🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب اسرائیل کے خارجہ تعلقات بالعموم
اپریل
پاکستان میں 2022 کا سیلاب ماحولیاتی انصاف کیلئے اصل امتحان ہے، انتونیو گوتیرس
🗓️ 30 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پاکستان کی تعمیر
ستمبر
ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف
🗓️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے ٹیکس کے ملکی نظام
نومبر
جنگ بندی کے بعد غزہ
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
پنجاب میں سیاسی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی
🗓️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب
جنوری
شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا
جنوری