?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان نے اگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں صدرمملکت کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا تو پھر عارف علوی اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس نیوز نے پی ٹی آئی کے اہم ترین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت میں تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے پر سے استعفی دلانے کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا ، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں صدر مملکت عارف علوی کو استعفی کے لیے کہا تو پھر ڈاکٹر عارف اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
رپورٹ میں صدر پاکستان کے قریبی حلقوں کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عارف علوی سیاسی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ، وہ اپنی سابقہ سیاسی وابستگی کے مدنظر پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے کے مطابق اپنے عہدے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے تاحال وہ بطور صدر اپنے عہدے پرجاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اگر ممکنہ وفاقی حکومت نے صدر مملکت کو ہٹانے کے لیے آئینی راستہ اختیار کیا تو پھر وہ حالات کو دیکھ کر مشاورت سے کوئی فیصلہ کریں گے تاہم امکان ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
مشہور خبریں۔
راجا پرویز کی اپیل منظور، عدالتی فیصلے سے اسپیکر کیخلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی
فروری
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری
انسانیت کو بچانے کا راستہ امت اسلامیہ کی بیداری ہے
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:آج مزاحمتی تحریک ایک اعلیٰ مقام اور فاتحانہ پوزیشن میں اپنے
جنوری
وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے بالآخر جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا،
جنوری
شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک
اپریل
عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے
ستمبر
حالیہ جنگ میں صیہونیوں کو ناقابل یقین نقصان
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے
نومبر