?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ و خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز آج 95 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق مطابق صدر مملکت نے سرتاج عزیز کی وفات پر گہرے دُکھ اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز انتہائی زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے جبکہ مرحوم تحریک پاکستان کے فعال کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے کہا مرحوم سرتاج عزیز کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ اظہارِ تعزیت کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھی سابق وفاقی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سرتاج عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز منجھے ہوئے سیاستدان اور مثبت سوچ کے مالک تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے اور ہم سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بھی سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز ایک سیاسی قد آور شخصیت اور معیشت دان تھے، وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے سرتاج عزیز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ناظم الامور کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ بھی دے دیتا، سپاہی اسرار
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے دوران
دسمبر
بحرینیوں کااسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف احتجاج
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: بحرینی اپوزیشن میڈیا کی طرف سے بحرینیوں نے ایک بار پھر
اکتوبر
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کےخلاف درخواست دائر کردی
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ
جون
بائیڈن نے ایران سے کیوبا تک ٹرمپ کے موقف کو دہرایا ہے: سینئر امریکی تجزیہ کار
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز امریکی تجزیہ کار اور سی این این چینل کے میزبان
ستمبر
طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کا احترام یقینی بنانا ہوگا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکائی نیوز کو خصوصی
ستمبر
ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں
دسمبر
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری: پاکستان نے ٹیکس آمدنی کا پلان پیش کردیا
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل
مارچ