استنبول(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئےہیں جہاں ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر غور اور علاقائی امور نیز خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
استنبول کے گورنر علی یرلکایا ، ترکی کے سینئر حکام اور پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر صدرپاکستان کا استقبال کیا۔اپنے قیام کے دوران صدر مملکت ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر عارف علوی ترکی کے معروف تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔دورے کے دوران دونوں ملکوں کے صدور اور استنبول میں پاک بحریہ کےلئے تیار کیے جانے والے پہلے بحری جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق دونوں صدور استنبول میں پاکستان نیوی کے 4 بحری جہازوں کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے بھی مضبوط موقف رکھتے ہیں جبکہ افغانستان میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے بھی دونوں ممالک نے ملکر اہم کردار اداکیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں بے گھر افراد میں سے ایک تہائی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر
مئی
مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
مئی
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع
نومبر
مسلم لیگ (ن) کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ یکطرفہ اور متنازع فیصلے کریں، بلاول بھٹو
دسمبر
رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار
جون
لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی
جون
سندھ میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ
دسمبر
شامی عازمین حج کے لیے طویل عرصے بعد خوشی کی خبر
فروری