?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں وہ بل بھی شامل ہے جس کے تحت چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدتِ ملازمت کو بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تقرری کے بعد دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔
صدر نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025، اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی، ان منظوریوں کے نوٹیفکیشنز بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے۔
صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن چکے ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رواں ہفتے قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سی ڈی ایف کی 5 سالہ مدتِ ملازمت ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے شروع ہوگی۔
یہ تمام تینوں قانون سازی کے مسودے، جنہیں رواں ہفتے بغیر کسی بحث کے جلد بازی میں پارلیمنٹ سے منظور کرلیا گیا تھا، متنازع 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہیں۔
ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) کے قیام اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔
نئی ترامیم کے تحت آرمی ایکٹ میں ’چیف آف دی آرمی اسٹاف‘ کی اصطلاح کو 27ویں ترمیم کے مطابق ’چیف آف دی ڈیفنس فورسز‘ سے تبدیل کر دیا جائے گا، اسی طرح ’چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی‘ (سی جے سی ایس سی) کی اصطلاح کو ’کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ‘ سے تبدیل کیا جائے گا۔
مزید برآں، پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کی شق 8A میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے مطابق ’یہ شرط عائد کی جاتی ہے کہ پہلی بار چیف آف دی آرمی اسٹاف کو بیک وقت چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے طور پر آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 4 کی پیراگراف (اے) کے تحت مقرر کیے جانے کی صورت میں، اس عہدے کی مدتِ ملازمت کا آغاز اس کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے ہوگا۔
ایک اور ترمیم نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی تقرری سے متعلق ہے، جس کے مطابق ’وزیر اعظم، چیف آف دی آرمی اسٹاف (جو بیک وقت چیف آف دی ڈیفنس فورسز بھی ہوں) کی سفارش پر پاکستان آرمی کے جرنیلوں میں سے کسی کو 3 سالہ مدت کے لیے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر سکتے ہیں۔
ترمیم وزیر اعظم کو مزید اختیار دیتی ہے کہ وہ سی ڈی ایف کی سفارش پر کمانڈر کو مزید 3 سال کی مدت کے لیے دوبارہ تعینات یا توسیع دے سکیں۔
ترامیم کے تحت یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری یا توسیع، یا اس ضمن میں تقرری کرنے والے اتھارٹی کی صوابدید، کسی بھی بنیاد پر کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکے گی۔
مزید برآں، وفاقی حکومت، آرمی چیف اور بیک وقت سی ڈی ایف کی سفارش پر تحریری حکم کے ذریعے فوج میں تعینات وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف یا ڈپٹی چیف آف دی آرمی اسٹاف کو وہ تمام اختیارات سونپ سکتی ہے، جو کسی بھی قانون، قواعد، ضوابط، احکامات یا ہدایات کے تحت چیف آف دی آرمی اسٹاف کو حاصل ہوتے ہیں۔
اسی دوران، ایئر فورس اور نیوی کے قوانین میں کی گئی ترامیم کے ذریعے ان کے دستاویزات سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نتن یاہو کا ہیگ کے وارنٹ گرفتاری کا خوف؛ جنگی مجرم یورپی آسمانوں سے بچتے ہیں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، جو تل ابیب سے
ستمبر
غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پرچم ڈبلن سٹی کونسل پر سات روز تک لہرائے گا۔
دسمبر
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا
?️ 19 فروری 2023فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن معطل کیا
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی زیرقیادت اتحاد، جو سات سال سے زیادہ عرصے سے
مارچ
لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا
اپریل
غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام رہے:یورپی یونین
?️ 6 ستمبر 2025غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام رہے:یورپی یونین یورپی کمیشن کی
ستمبر
کینیڈا میں ہونے والا احتجاج اس ملک کی سیاست میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے؟
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں
فروری
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا بجٹ میں معقول تنخواہ کے نفاذ کا مطالبہ
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
جون