صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسی آل خليفة کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

آصف زرداری بحرین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشيخ عيسى بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى عطا کیا گیا۔ صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا۔

انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک–بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرش نے کہا ہے کہ

شمالی شام میں امریکی اتحاد کا حملہ

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قیادت

امریکہ ایران کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے اور یہ واشنگٹن کی شکست کی علامت ہے: ماسکو

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ، جیورگی بوریسینکو نے پیر کے

ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی شکست؛ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کی شرائط

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کو

ہندوستان کی مصنوعی ذہانت پر قابو پانے کی کوششیں تیز

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:ہندوستان کی حکومت نے غلط معلومات پر قابو پانے کے مقصد

امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں اندوہناک سانحہ ہے۔ حافظ نعیم

?️ 2 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا

ہمارے امریکہ اور ایران کے ساتھ قابل اعتماد تعلقات ہیں:سوئیس

?️ 22 جون 2026سچ خبریں: سوئس وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس نے آج اتوار کو اپنے بیان

ہمارا نیٹو یا یورپی یونین کے ارکان پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے: روس

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: ڈنمارک میں روس کے سفیر نے نیٹو یا یورپی یونین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے