صحت شعبے میں تاریخی اصلاحات ،جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے،میر سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں جدید طبی سہولیات کا قیام عوام کی جان بچانے اور ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت و معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے حکومت اسی وژن کے تحت صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر زیرِ تعمیر نیو ٹراما سینٹر کے تفصیلی دورے کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر نے منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور تکمیل کے مراحل سے متعلق جامع بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 135 تا 150 بیڈ پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے منصوبے میں چار جدید آئی سی یو، آٹھ آپریشن تھیٹرز، جدید امیجنگ سہولیات، لیبارٹری یونٹس اور پوسٹ آپریٹو کیئر یونٹس شامل ہیں یہ ٹراما سینٹر اپنی نوعیت کا بلوچستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ایمرجنسی طبی ادارہ ہوگا جسے عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تعمیراتی رفتار اور معیار پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت، سیکرٹری مواصلات اور پوری منصوبہ ساز ٹیم کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی ترجیحات میں عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا سرِفہرست ہے اور نیو ٹراما سینٹر اس سلسلے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگاوزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے صوبے میں ایمرجنسی کیسز کے فوری، مؤثر اور بروقت علاج کی نئی گنجائش پیدا ہوگی جس سے انسانی جانوں کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لیے آئی سی یو، او ٹی، امیجنگ اور لیبارٹری کی جدید ترین سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہری مراکز میں جدید طبی ڈھانچے کی توسیع حکومت کا بنیادی ہدف ہے اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے نتیجے میں عوامی فلاح کے اہداف تیزی سے حاصل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے، وزیر خزانہ

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی

عدالت کا مونس الہیٰ کے اٹھائے گئے دوست کو پیش کرنے کا حکم

?️ 8 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر حراست میں لیے

اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے

یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ

حاج قاسم نے خطے کے لوگوں کو متحد کرنے میں کیا کردار ادا کیا؟

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:    بین الاقوامی امور کے ماہر ابوالفضل ظہرہ وند پیر

اسلامی ممالک کو آیت اللہ خامنہ ای جیسے رہنما کی ضرورت ہے:جرمنی کے عالم دین

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں موجود مسجد امام مہدی کے امام

شام میں نکاح افغانستان میں طلاق

?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی

عراق کو صیہونی دھمکی افواہ تھی:المیادین

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ وضاحت دی کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے