?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے پر اظہار افسوس کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوگیا، یہ معمولی بات نہیں ہے، اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر شارجہ گیا تھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی کہے گا بابراعظم کوئی کہے گا کوئی اور ہے، قوم پوری ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تاریخی فتح کے یادگار لمحات نہ دیکھنے کا افسوس ہے، میں قومی مسئلے کی وجہ سے وطن واپس آگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تمام میچز گراؤنڈ میں عوام کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے ہیں، میاں داد کے تاریخی چھکے والے میچ میں بھی اسٹیڈیم میں ہی موجود تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ می ٹیم نے بھارت کوبر ی طرح سے پچھاڑا ہے، بھارت ساری زندگی اس زخم کو چاٹے گا کیونکہ نشانات کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ کل دبئی میں کھیلا گیا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے آئیں اور پاکستان نے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لیے دو روز قبل دبئی روانہ ہوئے تھے البتہ ملک میں جاری دھرنوں اور امن و امان کی صورت حال کے باعث انہیں وزیراعظم نے فوری وطن واپس طلب کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فوری طور پر وطن واپس پہنچے اور ملک میں جاری مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششیں شروع کیں، جس میں خاصی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ۔ روانگی کے وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ خواہ میچ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔
مشہور خبریں۔
پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔شہباز گل
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام
اگست
سعودی اتحاد کے کلسٹر بم دھماکے میں 10 یمنی بچے زخمی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے حملوں میں چھوڑے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے
ستمبر
کیا روس کے خلاف یوکرینی حملے کی امریکہ کو اطلاع تھی؟
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ایک اعلیٰ یوکرینی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین
جون
سمندری طوفان "تاؤتے” کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور
?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج
مئی
شام کی صورتحال؛ صیہونی ریاست کے لیے موقع، طویل مدتی خطرہ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:اگرچہ ایک نظر سے دیکھا جائے تو شام کی تبدیلیاں اسرائیلی
دسمبر
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ
جولائی
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 19 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر
مارچ