شیخ رشید کا عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کرنے والوں کو سخت پیغام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں، شیخ رشید نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اس بے ہودہ مہم میں شامل لوگوں کو پکڑ کر صادق آباد تھانے کے حوالے کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم پچاس برس سے راولپنڈی میں سیاست کر رہے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی کرنے چاہتے ہیں مگر ہم اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت راولپنڈی کے مری روڈ پر ریلی کی قیادت سے قبل راستے میں عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کر دیئے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات کے حوالے سے یہ بینر گزشتہ شب لگائے گئے۔

رنگ روڈ پر لگے بینرز پر ’کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب‘ لکھا گیا ہے۔ایک اور بینر’ پاکستان کا قرض 80 فیصد بڑھا کر خود مختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیہ ہے‘ تحریر ہے۔ایک بینر پر” کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی عمران خان جواب دو” تحریر ہے۔ایک اور بینر پر لکھا ہے کہ پانچ سال میں عمران خان کے اثاثوں میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوا،میرا تحفہ میری مرضی سرٹیفائیڈ چور،’راولپنڈی اسلام آباد کے عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہیں‘ تحریر ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی بینرز لگائے گئے ہیں جس میں عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف عائد الزامات تحریر ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ آج 2جولائی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا، میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی

میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور

ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا

?️ 7 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران  نے یوم القدس کے موقع پر

غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے

وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی کرنل نے جوابی حملوں میں یوکرین کی فوج

معدنیات بل سے متعلق عمران خان نے اہم احکامات دیئے ہیں، جنید اکبرخان

?️ 4 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اور قومی

صیہونی حکومت فلسطین میں نسل پرستی قائم کرنے کی خواہاں

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے نوآبادیاتی آباد کاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے