?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پولیس کی انکوائری پر کسی کو اعتبار نہیں ہوسکتا اس لیے میری ذاتی رائے ہے کہ مصطفٰی نواز کھوکھر، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر شیریں مزاری پر مشتمل ایک پینل بنادیا جائے تاکہ آزادانہ انکوائری ہو سکے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بخشی خانے اور اڈیالہ جیل میں ملاقات میں شہباز گل نے بتایا کہ انہیں کس طرح مارا پیٹا گیا اور ان پر کتنا تشدد کیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ ظلم و زیادتی اور بربریت کی جو مثال قائم کی گئی وہ اب پولیس ریکاڑد کا حصہ ہے، مخلتف گروپس میں شیئر کی گئی تصاویر کی بھی ہم نے تصدیق کی ہے کہ یہ وہی نشان ہیں جو ہم نے شہباز گل کے دیکھے تھے، اس حوالے سے حامد میر اور اعزاز سید کے انکشافات بھی ہم نے جمع کروا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ اصل دلیرانہ فیصلہ کیا جب انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ سے شہباز گل کی حالت مختلف ہے اسے واپس پمز ہسپتال لے کر جائیں۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپنے مجسٹریٹ کو دیکھیں کہ وہ اس ٹارچر کے خلاف کس حد تک کھڑے ہوئے، اعلٰی عدلیہ اور سینیئر ججز اگر ٹارچر کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو کون کھڑا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ کل عظمٰی بخاری نے ایک سنسنی خیز بیان دیا ہے کہ ہم شہباز گل کو اس لیے گرفتار رکھنا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے یہ بیان لے سکیں کہ ان سے وہ متنازع بیان عمران خان نے دلوایا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پولیس کی انکوائری پر کسی کو اعتبار نہیں ہوسکتا اس لیے یہ میری پارٹی کی نہیں مگرمیری ذاتی رائے ہے کہ اس پر مصطفٰی نواز کھوکھر، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر شیریں مزاری کو اس انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی جائے، یہ تینوں لوگ سیاسی قیدیوں کے حوالے سے ایک رائے رکھتے ہیں اور سیاسی وابستگی بالاتر ہوکر سوچتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ 3 لوگ فیصلہ کرلیں کہ ٹارچر ہوا ہے یا نہیں ہوا، یہ اس سے بہت بہتر ہوگا کہ آپ اسی اسلام آباد پولیس کو انکوائری کی ذمہ داری دیں جن کے حالات سب کے سامنے ہیں، ان پر کون اعتبار کرے گا؟
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر آپ آزادنہ تحقیقات چاہتے ہیں تو میری ذاتی رائے یہی ہے کہ مصطفٰی نواز کھوکھر، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر شیریں مزاری پر مشتمل ایک پینل بنادیا جائے، اس پر کسی کو گِلہ بھی نہیں ہوگا اور آزادانہ انکوائری ہو سکے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مقدمات بنائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ٹارچر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آج ملک بھر میں پی ٹی آئی کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے اسی ٹارچرکے خلاف ہی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ بھی بہت اہم ہے کہ جن لوگوں نے ٹارچر کیا ان کے چہرے سب کے سامنے آنے چاہیے، اسلام آباد پولسی کہہ رہی ہے کہ انہوں نے ٹارچر نہیں کیا تو پھر کس نے کیا؟ جنہوں نے احکامات دیے ان کے چہرے بھی سامنے آنے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی کہتا ہوں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جواز ہی ختم ہوجاتا ہے اگر وہ ٹارچر کے خلاف کھڑی نہ ہوں، میں یہ بالکل جائز اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بات کررہا ہوں، میری نظر میں یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس پر پورے ملک کو اکٹھا ہونا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ملک بھر میں پی ٹی آئی کی ریلیاں نکلیں گی اور اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن تک مرکزی ریلی ہوگی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریلیاں اے آر وائے کی اس بندش کے بھی خلاف ہوں گی جن کے سبب ہمارے صحافیوں اور صحافتی تنظیموں پر شدید دباؤ ہے، پورے پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ آج ان ریلیوں میں شامل ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو گھبرانا نہیں چاہیے، ہماری ریلی پرامن ہوگی، ریلی اور احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی ہمت کریں اور ٹارچر کی مذمت کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کی دیگر پارٹیاں بھی ٹارچر کے معاملے پر اپنا مؤقف دیں اور آزادی صحافت پر دیگر جماعتیں پوزیشن واضح کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما گرفتاریوں سے چھپ کر اسلام آباد جا کر کیوں بیٹھ گئے، انہیں چاہیے کہ پی ٹی آئی کی طرح پولیس سے تعاون کریں۔


مشہور خبریں۔
شامی فوج کا صیہونی جارحیت کے خلاف دفاع
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی
نومبر
امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: روس
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ
جنوری
فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن
مئی
ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم
?️ 27 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ
مارچ
اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 8 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی
دسمبر
حماس نے شروع ہی میں غزہ کی فوج کو مار گرایا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے آپریشن کے حوالے سے
مارچ
موساد کے نئے سربراہ کے ایران کا مقابلہ کرنے کے منصوبے
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے نئے سربراہ نے ڈیوڈ
جون
اردوغان کا اسرائیل پر زور،جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی پاسداری کریں
?️ 12 اکتوبر 2025اردوغان کا اسرائیل پر زور، جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی
اکتوبر