?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے فیصلے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کودوبارہ پولیس کی تحویل میں دینے پر تشویش ہے۔
شہباز گل کو اغوا کیے جانے کے بعد نامعلوم جگہ پر لے جایا گیا پھر پولیس اسٹیشن میں تشدد کیا گیا جس وجہ سے شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے،شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا میرے اور پی ٹی آئی کے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دے کر نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے جیسا کہ وہ سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف کرتے رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، ہم اس حوالے سے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔
۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل کا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ا یڈیشنل سسیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل بھی منظور کرلی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کو 48 گھنٹوں کیلئے پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت شہبازگل کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل کئے کہ شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،ہمیں کیس کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا،ریمانڈ میں کچھ چیزیں خفیہ رکھی گئی ہیں،پراسیکیوشن کے مطابق شہباز گل نے اپنی تقریر تسلیم کر لی۔
وکیل نے بتایا کہ پراسیکیوشن زیادہ زور دے رہی ہے کہ شہباز گل نے کسی کے کہنے پر تقریر کی،اینکرز سیاسی رہنماؤں کو ٹی وی پر بلاتے ہیں اور وہ روزانہ بولتے ہیں،کچھ چیزیں غلط تو ہو سکتی ہیں لیکن وہ بغاوت،سازش یا جرم میں نہیں آتیں،شہباز گل کے انٹرویو کا کچھ حصہ نکال کر اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف کے وکیل نے مزید دلائل کئے کہ شہباز گِل نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے 8 رہنماؤں کے نام لیے،شہباز گل نے سوال کا لمبا جواب دیدیا،اس میں کچھ باتیں غلط کہہ دی گئیں۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ شہباز گل نے بتایا ساری رات مجھ پر تشدد کرتے ہیں،شہباز گل نے کہا ہے کہ جسم کے نازک حصوں پر تشد د کیا جاتا ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
دسمبر
صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ قاہرہ اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تفصیلات
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار نے صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورہ مصر
دسمبر
2 اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے جنوبی علاقوں
اگست
لیونل میسی کا ذاتی محافظ کون ہے؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انٹر میامی امریکی فٹبال ٹیم
اگست
صیہونی عرب اتحاد کے پس پردہ مقاصد
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور خلیج فارس کے شیوخ کے درمیان متعدد فوجی
فروری
امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف بڑا بیان، روس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 17 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے
مارچ
جولانی نے شام میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا اعتراف کیا
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: احمد الشارع نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے
نومبر