شہباز گل کا اہم بیان،وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں

یک ضمنی الیکشن شریف کی  ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گلا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے  کہ عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، وزیر اعظم کے کورونا کو ویکسینیشن سے نہ جوڑا جائے

شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بہت ہلکا بخار تھا، علامات کمزور ہیں، عمران خان اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔انہوں نے عوام کو مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا کو ویکسینیشن سے نہ جوڑا جائے، ویکسین دو سے تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بناتی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو چند دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا، کورونا ویکسین لگوانےکے بعد کورونا مثبت نہیں آتا۔ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو آنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، ویکسین لگنے کے بعد دو تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بنتے ہیں، وزیراعظم خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 18 مارچ کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز مالاکنڈ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے  یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ترکی خطے میں ہونے والی پیش رفت کو نظر اںداز نہیں کر سکتا: اردوغان

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کل پیر کو

فرانس کا عوامی قرضہ 2.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق فرانسیسی ادارہ برائے شماریات اور

فلسطینی مجاہدین کی نئی نسل کے بارے میں صہیونی تجزیہ نگار کا انتباہ

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار نے کہا کہ ہمیں فلسطینی جنگجوؤں کی نئی

ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اخبار الاخبار کے مدیر نے دشمن کے مقابلے میں ایرانی

100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے:مریم اورنگزیب

?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

 صیہونی ٹیم نام تبدیل کرنے پر مجبور

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر بڑھتے احتجاجات کے باعث

عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

?️ 16 فروری 2026شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ

یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے