?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، وزیر اعظم کے کورونا کو ویکسینیشن سے نہ جوڑا جائے
شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بہت ہلکا بخار تھا، علامات کمزور ہیں، عمران خان اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔انہوں نے عوام کو مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا کو ویکسینیشن سے نہ جوڑا جائے، ویکسین دو سے تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بناتی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو چند دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا، کورونا ویکسین لگوانےکے بعد کورونا مثبت نہیں آتا۔ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو آنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، ویکسین لگنے کے بعد دو تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بنتے ہیں، وزیراعظم خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 18 مارچ کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز مالاکنڈ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات
دسمبر
اختلافات اپن جگہ پر دوستی اپنی جگہ پر؛جرمن چانلسر اور امریکی صدر کی ملاقات
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر اور جرمنی کی چانسلر نے روسی گیس پائپ لائن
جولائی
امریکہ نے یوکرین حکومت کو کیا بنا دیا ہے؟روس
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ
دسمبر
امریکہ کو روسی قومی مفادات کا احترام کرنا چاہیے:روسی صدر
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دیا ہے کہ امریکہ
مئی
مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری
?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں
اکتوبر
آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم انورالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
?️ 17 نومبر 2025 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی
نومبر
روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے
مئی
2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ
جنوری