شہباز شریف، مریم ، نوازشریف کے کیس کو طول دے رہے ہیں: شہزاد اکبر

شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

🗓️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے کیس کو طول دے رہے ہیں، شہبازشریف  اگر انٹر نیشنل صادق اور امین ہیں تو عدالت میں شواہد لے کر آئیں اور بریت کی درخواست دائر کریں، وہ مجھے عدالت کیوں نہیں لے کر جاتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا شہباز شریف کا احتساب عدالت میں کیس تھا لیکن وہ بہانہ بنا کر اسلام آباد چلے گئے، یہ ان کی شو بازی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد شہباز شریف کے اثاثے تیزی سے بڑھے، 1990 میں ان کے اثاثے 21 لاکھ تھے جب کہ 2003 سے 2009 تک شہباز فیملی کے اثاثوں میں 66 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مجھےعدالتوں میں گھسیٹنے کا اعلان کیا تھا، وہ مجھے عدالت کیوں نہیں لے کر جاتے، احتساب کا یہ کیس عدالتی نظام کیلئے چیلنج ہے، نئے آرڈینینس کے بعد 6 ماہ میں کیس کا فیصلہ لازم ہے۔مشیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ان کیسز کے فیصلے ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کوئی حکومت نہیں چاہے گی کہ مہنگائی کرکے عوام میں غیر مقبول ہو۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

امریکہ یوکرین کے فوجی حل پر اصرار کرنا بند کرے: چین

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ

ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان 2 فیصد کا فرق

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

اسرائیل کی ایک اور کارروائی ناکام

🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ

روس کی یوکرین میں جنگ بندی پر مشروط رضامندی

🗓️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:روس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ

فرانسیسی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں صیہونیت مخالف مظاہروں کا آغاز

🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں طلباء کی تحریکوں کی جانب سے فلسطینیوں کی

افغانستان میں پولیو پھیلنے کا خطرہ

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:     افغانستان کے لیے امریکی خصوصی جنرل انسپکٹر نے افغانستان

حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے