شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار

شہبازشریف بن سلمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دوحہ قطر میں عرب اسلامی ممالک سربراہی ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی سختی سے مذمت کی۔ وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے پر سعودی ولی عہد کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے اقوام متحدہ سمیت تمام سفارتی محازوں پر پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام سخت قابل مذمت ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو ناکام بنانے کی دانستہ کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار

حزب اللہ نے کیا صہیونیوں کو خبردار

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے رکن

گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام

وزیر داخلہ کا اہم خطاب، اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دیں گے

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے

وزیر اعظم کی نماز عید کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ

حماس کو اسرائیل کا جواب موصول، فلسطینی مطالبات نظرانداز

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا

سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی جہنم واصل کردیئے

?️ 17 اکتوبر 2025لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے