🗓️
ہنزہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم دے دیا وزیراعظم کا متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں ، متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچایا جائے ، اس سلسلے میں وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کریں ، اس کے علاوہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی اور 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا جائے ۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا ، انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی ، متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے ، موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا ، علی آباد شہر اور حسن آباد گائوں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا، دو بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، حسن آباد کا پل گرنے سے شاہراہِ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے جسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق بعلی آباد شہر اور حسن آباد گائوں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے ، سیلابی ریلے سے ایک جماعت خانے کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ، شیر آباد گائوں کے 22 گھروں سے مقامی آبادی کو نکال کر ان گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں کو شاہراہِ نگر سے گزارا جا رہا ہے، پانی کے اخراج میں کمی آئی ہے، پانی نکلنے کے بعد عارضی پل تعمیر کیا جائے گا ۔
مشہور خبریں۔
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی
🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی
اگست
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں میکرون اور گروسی کا تبادلہ خیال
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ایلیسی پیلس کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بین
اگست
ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق
🗓️ 9 اگست 2021لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے
اگست
فلسطینی مجاہدین کا حجاجِ بیت اللہ الحرام کے نام پیغام
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے
جون
چوہدری شجاعت نے حمزہ شہباز کو ہری جھنڈی دکھا دی
🗓️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا
جون
دو امریکی اہلکار ایران اور تیل پر بات چیت کے لیے سعودی عرب گئے ہیں: وائٹ ہاؤس
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام ایک نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاؤس نے
مئی