شہباز شریف کا شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم

?️

ہنزہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم دے دیا وزیراعظم کا متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں ، متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچایا جائے ، اس سلسلے میں وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کریں ، اس کے علاوہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی اور 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا ، انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی ، متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے ، موسم گرم ہوتے ہی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا ، علی آباد شہر اور حسن آباد گائوں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا، دو بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، حسن آباد کا پل گرنے سے شاہراہِ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے جسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق بعلی آباد شہر اور حسن آباد گائوں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے ، سیلابی ریلے سے ایک جماعت خانے کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ، شیر آباد گائوں کے 22 گھروں سے مقامی آبادی کو نکال کر ان گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں کو شاہراہِ نگر سے گزارا جا رہا ہے، پانی کے اخراج میں کمی آئی ہے، پانی نکلنے کے بعد عارضی پل تعمیر کیا جائے گا ۔

مشہور خبریں۔

روس کی شام اور ترکی سے امیدیں

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک

افغانستان سے آخری برطانوی فوجی کی روانگی کے ساتھ ہی 20 سال کے ناجائز قبضے کا خاتمہ

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) برطانیہ کی جانب سے کابل سے آخری فوجی طیارے

فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے: یورپی یونین

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین نے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے پر مبنی

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے

اسد کی جدہ میں موجودگی نے نئے علاقائی نظم کو ظاہر کیا: واشنگٹن پوسٹ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شامی

پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی بینک

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی

ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے قریب تاریخی پرواز، کائنات کے اہم راز منکشف ہونے کا امکان

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے ناسا کے معروف ’پارکر سولر پروب‘ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے