🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ،معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کا پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کی شوبازیاں عروج پر ہیں، چھوٹے میاں روز وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے ن لیگ کے رہنما میاں شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے ہمیں قانون پڑھا رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ شریفوں کا پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کی شوبازیاں عروج پر ہیں، کبھی اپنی منی لانڈرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھ لیا کیجیے۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ بیٹوں سے مل کر بلیک منی کو وائٹ کرانا چھوٹے میاں کا مشغلہ رہا ہے، آج میڈیا پر انصاف کی دہائیاں دینے والے قانون کے بھگوڑے بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والا آل شریف آج مکافات عمل کا شکار ہے، سرٹیفائیڈ جھوٹے، جعل سازوں کا وزیراعظم کی کرسی ہتھیانا محض ایک خواب ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ چھوٹے میاں روز وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، جعل ساز و مکار کبھی اس کرسی پر نہیں بیٹھ پائیں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نئے مشرق وسطی کا امریکی صیہونی خواب کب مٹی میں ملا؟
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کے عمل اسلامی فرنٹ نے33 روزہ جنگ کی 17
جولائی
ڈنمارک پولیس کا ایرانی خاتون کے ساتھ توہین آمیز سلوک؛ایران کا احتجاج
🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:ڈنمارک پولیس نے ایرانی پناہ گزین خاتون کے ساتھ پر تشدد
اپریل
مفاد عامہ کے کاموں کے علاوہ سوموٹو کا کوئی مقصد نہیں، وزیراعظم
🗓️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوموٹو کا
اپریل
کیا ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی پر منی بجٹ آئے گا؟
🗓️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کی معاشی پیش رفت
نومبر
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا جوان شہید
🗓️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی
دسمبر
ایک اور غزہ تیار
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور
اپریل
عالمی بینک کا افغانستان کو1ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کے
مارچ
ایران کا سب سے بڑا انتقام کیا ہو سکتا ہے؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ
اگست