شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شہبازشریف بیلاروس

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو (Ivan Kubrakov) کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

بیلاروس کے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس سال اپنے دورہ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان سے ہنر مند افراد کو بیلا روس کے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے دونوں ممالک میں جو اتفاق ہوا تھا، آج اس حوالے سے دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بیلا روس کے صدر کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، بیلا روس کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بیلاروس کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بیلاروس کے صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ہوئی اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی مفید رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اگر ضرورت پڑی تو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: امریکہ

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی حکام کے

بھارتی اداکار کا اپنے بارے میں اہم اعتراف

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر

سیف القدس جنگ نے سینچری ڈیل کی بساط لپیٹ دی

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:صنعا میں حماس کے نمائندے نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر

غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف 

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:اس ہفتے کے اتوار کو پیرس میں امریکی، صیہونی، مصری اور

اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

حریت کانفرنس کا نظر بند رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ

?️ 22 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے