?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوحہ میں اقوام متحدہ کی ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں آج شرکت کریں گے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور 6 مارچ کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری میں بتایا گیا تھا کہ امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 6 مارچ کو دوحہ میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
5 سے 9 مارچ تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جن سے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ دوحہ میں کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کہا کہ دوحہ میں کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں اور بات چیت بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں قائدین کم ترقی یافتہ ممالک کے حق میں اضافی عالمی امدادی اقدامات اور کارروائی کو تیز کریں گے اور کم ترقی یافتہ ممالک اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان ایک نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 کے دوران پاکستان نے بطور ’سربراہ گروپ 77 اور چین‘ کی حیثیت سے قطر کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی تاکہ ’دوحہ پروگرام آف ایکشن فار دی لیسٹ ڈیولپڈ کنٹریز‘ کو اتفاق رائے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی توثیق کے ساتھ اپنایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی کی جستجو میں کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کی نشاندہی کرے گی‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تعاون کے فریم ورک کے اندر عمل درآمد کے مؤثر ذرائع پر مبنی عالمی شراکت داری کی بحالی کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباشریف نے قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر سود مند اقتصادی روابط میں بدلنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن فیصل الثانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے قطر اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور ان مضبوط تعلقات کو باہمی طور پر سود مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے لیے دونوں اطراف کے باہمی عزم کا ذکر کیا۔
وزیراعظم نے 2022 میں تاریخی سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی عوام کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔
قطری سفیر نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں قطر کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ قطر تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی کرتا ہے جو دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
رواں برس پاکستان اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، دونوں ممالک اس سالگرہ کو بہترین انداز میں منانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹیل مل نے اپنی اراضی کی قیمت کیلئے سوئی سدرن کا تخمینہ مسترد کردیا
?️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) قانونی مسائل کے حل میں تاخیر کے پیش نظر
اپریل
ملکی معیشت ایک بار پھر خطرے میں
?️ 26 دسمبر 2021گوادر (سچ خبریں) پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی مایوس کن خبر، گوادر میں
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ کےخلاف دائر درخواستوں پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس
?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف
فروری
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حزب اللہ کے
ستمبر
اربیل میں صیہونی کانفرانس میں شرکت کرنے والی عراقی وزارت ثقافت کی ملازم نوکری سے برخاست
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی وزارت ثقافت کی ایک خاتون ملازمین کو اربیل میں صہیونی
اکتوبر
مسلم لیگ(ن) کا شہباز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے
اپریل
الیکن کمیشن غیر معینہ مدت کے لئے نا مکمل رہ سکتا ہے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) غیر معینہ
جولائی
حماس کب سے طوفان الاقصی کی تیاری کر رہی تھی؟ فرانسیسسی اخبار کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی اخبار فیگارو کے مطابق حماس ڈھائی سال قبل سے
دسمبر