?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی عہدیداروں کو ہدات دی ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں تو حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں۔
پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی دوروں پر موجود مریم نواز نے گوجرانوالہ میں مسلسل دوسرا دن گزارا، جہاں انہوں نے گزشتہ روز گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے ساتوں اضلاع سے پارٹی کے اراکین اسمبلی، سابق ٹکٹ ہولڈرز، ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت پارٹی کے سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔
اجلاس کے کچھ شرکا نے بتایا کہ مریم نواز نے پارٹی کی ذیلی تنظیموں کو نوجوانوں اور خواتین کو دفاتر تفویض کرکے انہیں آگے لانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دفاتر صرف قریبی رشتہ داروں یا مقامی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے پسندیدہ افراد میں تقسیم کرنے سے پارٹی کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی۔
مریم نواز نے پارٹی کے متعدد ارکان کی جانب سے دوسرے حلقوں میں مداخلت کی شکایات پر مایوسی کا اظہار بھی کیا، انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں میں پارٹی کی پوزیشن کو نقصان پہنچانے کی شکایات کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بزدلانہ روش کی کوئی گنجائش نہیں ہے، صرف جرات مندانہ مؤقف ہی پارٹی کے لیے مثبت نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کے بیانیے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کی قیادت کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے سچائی پر مبنی بیانیے کو پھیلا کر کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے دیگر شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی پارٹی کے انتخابات میں جیتنے کے امکانات کو روشن کرنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ قومی سیاست میں پنجاب مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے فعال حامیوں اور کارکنوں کو مختلف عہدوں سے نوازا جائے گا اور ان کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے تاکہ انہیں وابستگی کا باقاعدہ احساس دلایا جا سکے۔
مریم نواز کے میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے پنجاب میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ ’یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ نازک معاشی حالات میں ملک مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا گیا ہو، جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے آگے آتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سازشی ایک بار پھر سازشیں کر رہے ہیں کہ اس بار معیشت کو سنبھالا نہ جاسکے، ان مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن) معاشی مسائل پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، جیسے ماضی میں اِس نے توانائی کے بحران پر قابو پایا تھا‘۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ
اگست
گن کنٹرول کے سخت قوانین کے لیے امریکی عوام کی حمایت
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:CNN اور SSRS انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر
مئی
وائٹ ہاؤس میں ایک بار پھر توہین اور تحقیر کا سماں؛اس بار جنوبی افریقہ کے صدر شکار
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا کے
مئی
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون
پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر
جنوری
اگلی حکومت جس کو بھی ملی ملک کیلئے مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے، وزیراعظم
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جولائی
اسرائیلی فوج میں دماغی صحت کے مسائل میں ایک سال میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی ایک تحقیقی
ستمبر
ایران کی طرف آنکھ آٹھا کر بھی دیکھا تو نابود کردیں گے، ایران کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 6 اگست 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے دہت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے
اگست