🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کووزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا ہے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو ان کی مدت پوری ہوگئی ہے، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس حوالے سے صدر مملکت کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی ہے، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔
شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان کے نتائج
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان – صیہونی حکومت کی تاریخ کے سب سے اہم
اکتوبر
افغان طالبان کی شامت
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے
اپریل
صیہونی فوج کا غزہ کے اسکول پر حملہ
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت کے دوران
اگست
حکومتی اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی کرائی
🗓️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے
نومبر
سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ
🗓️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
دسمبر
پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان
🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی بُلند ترین سطح پر
🗓️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام
نومبر
حکومت نے مہنگائی کا بھی دوسرا تحفہ دے دیا
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر
جولائی