شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

?️

وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جس نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دتہ خیل میں کارروائی کی اور اس دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فوسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک فوج کے اقدام کو سراہا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 4 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 22 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

ضلع شمالی وزیرستان میں 14 فروری کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خود پر حملہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

2025 میں امریکہ اور چین کے درمیان تصادم کا امکان: امریکی کمانڈر

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ کے جنرل مائیک منی ہان  نے 2025 کے اوائل

ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے: تخت روانچی

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    مجید تخت روانچی اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران

کیا عائشہ جہانزیب خلع لینے جارہی ہیں؟ خود کیا کہتی ہیں؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر

امریکہ عراق سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے بغداد کے

سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل

ٹرمپ نے دعویٰ کے مطابق وہ بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکنز جنہوں نے 2024 کے

وزیر اعظم نے آئی جی حیدرآباد کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دئے

?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد

صیہونیوں کے لیے ہد ہد کا پیغام

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ملٹری میڈیا نے حال ہی میں ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے