?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران دونوں دہشت گرد محمد خیل گاؤں سے ویزداسر کی طرف جا رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
انقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کمانڈر غفورعرف جلیل ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل ، مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دیشت گرد کمانڈر کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے، فراد دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک سے نکال دیا
?️ 31 جولائی 2025امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک
جولائی
صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت
جنوری
حاج قاسم سلیمانی کی تصویر سوشل نیٹ ورکس سے کیوں ہٹا دی گئی؟
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فیس بک کی بلیک لسٹ کی تشکیل کے حوالے سے
جنوری
شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نےکیا ریکاونٹنگ کا مطالبہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے جاری انتخابی عمل میں
مارچ
یوسف رضا گیلانی (پی ڈی ایم) کے امیدوار ہیں اور کامیاب ہوں گے
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے
فروری
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں،
?️ 3 جولائی 2025سیویل: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے
جولائی
کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کو غیر معمولی خط
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے صدر
دسمبر