شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

🗓️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔

مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش لینے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بادغیس کے گورنر کے ہلاک کیے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی، افغان حکام بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

🗓️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج

ڈیپ سیک کو جدید ٹیکنالوجی کی خریداری سے روکنے کا امریکی منصوبہ

🗓️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہلچل مچانے

قمر جاوید باجوہ نے ریکارڈنگز کو تسلیم کیا جو ایک غیر قانونی اقدام ہے، عمران خان

🗓️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے

قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر

🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے

نواز شریف 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

🗓️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز

سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا،وزیراعظم

🗓️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

نئے پوپ کا عالمی طاقتوں کے لیے پہلا پیغام: مزید جنگ نہیں

🗓️ 11 مئی 2025سچ خبریں: اپنے انتخاب کے بعد اپنے پہلے پیغام میں، دنیا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے