?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جبکہ 3 مزید خارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی میں تینوں خوارج کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا گیا، واقعے میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں، جس پر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 3 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنۃ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔
باجوڑ میں فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی
دریں اثنا،فورسز نے باجوڑ میں فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں لے جاکر دھماکے سے اڑانا تھا، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔
واقعے میں فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ روز ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی تھی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا
?️ 18 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو عمران خان کو
اپریل
پوپ کا فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر اظہار افسوس
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: پوپ فرانسس نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی
جنوری
ادلب پر فضائی حملے میں سے زیادہ 120 افراد ہلاک
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام کوروس کے مرکز برائے مصالحت
ستمبر
حالیہ ہفتوں میں ہونے والی کارروائیوں میں 16 اسرائیلی مارے گئے: الجزیرہ
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح گذشتہ
مئی
ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں :امریکہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے
ستمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان
دسمبر
باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے
اپریل