🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خوردونوش کی مہنگائی مارچ میں بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے ، اس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا امکان مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقرری (جو پہلے حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او تھے اور نگران حکومت کے دوران فنانس پالیسی میٹنگز میں باقاعدہ شریک تھے) سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے رویوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس کے بجائے آئندہ مانیٹری پالیسی میں سود کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک 18 مارچ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی اور ایک بار پھر اہم اسٹیک ہولڈرز سود کی شرح میں کمی کی امید کر رہے ہیں، جیسا کہ فروری میں پچھلی مانیٹری پالیسی میں ہوا تھا۔
پچھلی مانیٹری پالیسی جنوری میں 28.7 فیصد کی بلند افراط زر کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی، جس کی وجہ بجلی، پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔
اس بار رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شرح سود کم ہونا انتہائی مشکل ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں ہوگی جیسا کہ فروری میں 23.1 فیصد پر آگئی تھی۔
22فیصد سود کی شرح نے پہلے ہی اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر نقصان پہنچایا ہے، مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 27.96 فیصد رہی جو کہ حکومت کی 21 فیصد کی ابتدائی پیشن گوئی سے زیادہ ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ نے آنے والی مانیٹری پالیسی کے لیے مارکیٹ کی توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف شعبوں میں ایک سروے کیا۔
اس سروے، جس میں فنانسل سروسز جیسا کہ بینک، انشورنس، اور ڈی ایف آئیز کے ساتھ ساتھ نان فنانشل سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر جیسا کہ ایکسپلوریشن اور پروڈکشن، سیمنٹ، فرٹیلائزر، اسٹیل، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل شامل تھے، نے شرح سود میں کمی کے امکان کے بارے میں منقسم رائے ظاہر کی۔
تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارا سروے بتاتا ہے کہ 53 فیصد جواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پالیسی کی شرح کو اس کی موجودہ سطح پر برقرار رکھے گا، جب کہ 47 فیصد شرح میں کمی کی توقع رکھتے ہیں۔
شرح سود میں کمی کی توقع رکھنے والوں میں سے 27 فیصد 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی توقع کرتے ہیں، 17فیصد 100 بیسز پوائنٹس سے کم کٹوتی کی توقع کرتے ہیں اور 3 فیصد 200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی کی توقع کرتے ہیں۔
جب کہ ماہرین میں رائے منقسم ہے، کچھ لوگ مانیٹری پالیسی کمیٹی سے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ پاکستان فی الحال آئی ایم ایف کے ایک نئے پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے، آئی ایم ایف نے مسلسل سخت مانیٹری پالیسی کے موقف کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے
🗓️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ
جولائی
کیا غزہ کی سرنگوں کو پانی میں ڈبونا ممکن ہے؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوزچینل کی ویب سائٹ نے ایک فوجی تجزیہ کار
دسمبر
مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس
اگست
عالمی میڈیا میں انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی تقریب کی عکاسی
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:11 فروری بروز ہفتہ مختلف ذرائع ابلاغ نے انقلاب اسلامی کی
فروری
جو بائیڈن پر اعتماد کرنا ایک سراب ہے: فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں
فروری
سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ
🗓️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور
جنوری
امریکہ کو تائیوان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں: چین
🗓️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ
اکتوبر
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ