شدت پسندی کے خلاف آوزیں بلندہونی چاہئے: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ  شدت پسندی کےخلاف آوازوں کو بلند ہونا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی  ہار پر کشمیر میں جشن مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے چمچوں نے مسلمانوں کو ذہنی، جسمانی اذیت پہنچائی، اس کی مذمت کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو 10  وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل کل ہی ہوگیا، میرا ورلڈ کپ کل ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیےساڑھے چارلاکھ کا ٹکٹ لیا،اتنے منہگے ہوٹل میں رکا، میچ دیکھے بغیروزیراعظم کے حکم پر واپس آیا، جیت کے بعد میرے پیسے وصول ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوشکست دے کرپاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے ، میرا ورلڈ کپ کل ہی ہوگیا، اب کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوتا ہے، جو دس وکٹوں سے بھارت کو شکست دی 74 سال میں اس سے بڑی شکست نہیں دی، پاکستان نےبھارت کو چنے چبوائے اور 10وکٹوں سے شکست دی ، یہ فتح تقاضا کرتی تھی کہ جشن منائیں۔

مشہور خبریں۔

حماس اسرائیل سے کروڑوں ڈالر کی جنگی غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں

وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور

?️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا

اسپارکو 19 اکتوبر کو پاکستان کا پہلا ’ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ‘ لانچ کرے گا

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (ایچ ایس-ون) 19 اکتوبر

ریاض اجلاس کے بعد امریکہ سعودی تعلقات کی کیا صورتحال ہوگی؟

?️ 14 دسمبر 2022سچ خبریں:ریاض میں اجلاس کے بعد چین اور سعودی عرب کے درمیان

8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم

صیہونی دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب:امریکی عہدیدار کا اعتراف

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار  نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب

یونیسکو کو افغان لڑکیوں کی مسلسل تعلیمی محرومی پر تشویش

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی ادارے یونیسکو  نے افغانستان

سینیٹر مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے