شاہد خاقان کی ای سی ایل سے نام خارج کرنیکی درخواست پر نیب سمیت دیگر سے جواب طلب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے نیب اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

شاہدخاقان عباسی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران نیب اور دیگر متعلقہ حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سے درخواست جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔

شاہدخاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تعیناتی کا الزام ہے۔

عدالت نے نیب حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت انتیس جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل سمیت 7 افراد کا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا تھا۔

نیب کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ مذکورہ افراد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے، غیر قانونی اور کرپشن کے طریقوں کو استعمال کرنے اور 36 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ روپے کے کیس میں ملوث ہیں جس پر ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف اس اسکینڈل کی انکوائری کی منظوری 6 جون 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دی تھی۔

نیب کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے اور اسی سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

اس تحقیقات کے سلسلے میں شاہد خاقان عباسی کئی مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں، جہاں انہیں 75 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے

وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے

🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام

سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش

🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل

شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا

🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے سیکریٹری

امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیار ہے: چین

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ نام

30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی

🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟

🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی

مسلم لیگ (ن) پی آئی اے کی سلیکٹڈ نجکاری کر رہی ہے، سلیم مانڈوی والا

🗓️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے