?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے لیے پاکستان کی اٹل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے بے رحمانہ استعمال اور معصوم فلسطینی شہریوں، عورتوں اور بچوں کی شہادتوں پر تشویش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے منظم اور بے دریغ استعمال کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے ذریعے نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب مبذول کرانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس اعلان سے مسئلہ فلسطین کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری رہنماؤں کی غیر قانونی نظر بندیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے اور پاکستان اور بھارت کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا حامی رہا ہے البتہ اب مذاکرات کے لیے ماحول کو سازگار بنانے کی ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ خطے میں امن و استحکام اور افغان مسئلے کے پرامن حل کے لیے تمام فریقین جامع سیاسی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی منظر نامہ، نہ جنگ، نہ جنگ بندی
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ کو 100 دن گزر چکے ہیں، کیا تل ابیب کی
جنوری
امریکی تارکین وطن کے لیے ٹرمپ کے کیا منصوبے ہیں؟
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی سخت
نومبر
حکومت کے سخت اقدامات: روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید 4 روپے سستا
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ دوسرے روز
ستمبر
اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کر دیا
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی
اکتوبر
غزہ کو اجتماعی قبر بننے سے روکنے کے لیے میڈرڈ اجلاس
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: یورپی، عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ آج اتوار
مئی
کولوراڈو کے انتخابات میں ٹرمپ کی نااہلی کا کیا مطلب ہے؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک غیر معمولی فیصلے میں، کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل
دسمبر
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ
نومبر
اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے آج جمعرات کو اس بات پر زور دیا
دسمبر