🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی جہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع سینٹورس مال میں رہائشی اپارٹمنٹ بھی موجود ہیں جہاں بڑی تعداد میں جڑواں شہروں کے لوگ شاپنگ کے لیے جاتے ہیں۔
امدادی ٹیموں کے آنے میں تاخیر کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور آگ سے دھوئیں کے بادل دور سے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ فوری طور پر آگ بھڑکنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
دارالحکومت کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مال میں موجود تمام افراد کے بحفاظت انخلا سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مال کے اندر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان، سینئر پولیس افسران اور انتظامی عہدیداران بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔
پولیس نے کہا کہ ریسکیو اور آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مال کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی بھی دکان کو نقصان نہیں پہنچا البتہ مال کے بیرونی حصہ میں ہلکی آگ موجود ہے جسے بجھایا جارہا ہے۔
دریں اثنا پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ آگ بجھانے کی کوششوں میں بھی مدد کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی ایک ٹیم اور تین فائر ٹینڈرز زیر استعمال ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو جبکہ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
مشہور خبریں۔
چین یوکرین جنگ میں کس فریق کو اسلحہ فراہم کرتا ہے؟
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: چین یوکرین کی جنگ کے کسی بھی فریق کو ہتھیار
جون
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
🗓️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
ٹرمپ یمن کی دلدل میں پھنس گئے؛نیویارک ٹائمز کی سخت تنقید
🗓️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا
اپریل
حکومت اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند
🗓️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم
اکتوبر
لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار
🗓️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے
اکتوبر
بائیڈن کے دورے کا مقصد اسرائیل سعودی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے: امریکی سفیر
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کو آج انٹرویو دیتے ہوئے تل
جون
یوم اربعین پر سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے آٹھ نکات
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: رائے الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان کے
ستمبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا غیر یقینی انجام
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے یہ بھی اطلاع دی
فروری