شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع، داخلہ کل ذاتی حیثیت میں طلب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت سے کل تک کا وقت دینے کی استدعا کی۔

نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی نے کہا کہ ہمارے پاس نہیں ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ تحریری طور پر جواب جمع کرائیں میں وزیر دفاع کو بلاتا ہوں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری دفاع اور ان کے افسر عدالت کو جوابدہ ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرکے آپ نے کوئی احسان کیا ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں ہمارے پاس نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک یا تو قانون کے مطابق چلے گا اور یا ایجنسیوں کی طریقے سے۔

سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل تین بجے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ درمیان میں مغوی کی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر نہیں رہ رہا، ان کی حیثیت کیا ہے؟ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت دی کہ کل سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرکے آئیں۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

?️ 24 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

?️ 17 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ

کیا غزہ تک لازمی امداد پہنچ رہی ہے؟قطری نیوز چینل کی رپورٹ

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:قطری نیوز چینل نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے

پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع

?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سے 6ستمبر تک جواب طلب کرلیا

?️ 23 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی  ممنوعہ فنڈنگ

جنگ میں یوکرین کے نقصان پر نیویاک کی رپورٹ

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین کے

پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کااڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

?️ 3 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں

ونڈوز الیون متعارف ہونے سے پہلے ہی ہیکرز کی گرفت میں

?️ 3 اگست 2021ماسکو(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کا نیا سسٹم “ونڈوز الیون” متعارف ہونے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے