سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

?️

اسلا م آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط تیار ہے ،ہم پاکستان کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں لیکن جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی،مذاکرات کیلئے پہلے بہتر ماحول بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اورتمام خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،ملک میں قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرقائم تمام سیاسی مقدمات پہلے ختم کئے جائیں اور پارٹی کو سیاسی آزادی و سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔ہمارے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا۔

عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں، بظاہر جمہوری و پارلیمانی نظام قائم ہے۔ ملک اس وقت مریض کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دئیے گئے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے۔ رہنماءپی ٹی آئی شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ وزراءکی باتیں کہ اس وقت ملک میں سب اچھا ہے یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔

حکومت کو عام آدمی کی تکلیف کا اندازہ ہی نہیں ہے ۔ملک میں غریب مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔ تحریک انصاف نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے اس پر بھی اعتراض لگا دیا گیاہے۔ملک میں آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ آئین اور قانون پر چلے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں اس ایوان کا تقدس بحال کرنا ہے، انتخابی دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور جس کا مینڈیٹ ہے اس کو واپس دیا جائے۔ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکہ مار گیا ہے اس زیادتی کاازالہ کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ

ترکی میں براہ راست نشریات کے دوران صہیونی صحافی گرفتار

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک صیہونی صحافی کو لائیو

پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور

?️ 7 فروری 2026پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور پاکستان کے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں

عمران خان کی احتجاج کی کال پر پارٹی متحرک، اراکین پنجاب اسمبلی مشاوت کیلئے پشاور طلب

?️ 14 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو

شہباز شریف کا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی

?️ 16 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے

روس اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پیوٹن کے معاون کا بیان

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ ماسکو

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کا دنگل سج گیا

?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے