?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو39 سے بڑھا کر 42 فیصد کر دیا گیا ہے، بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینکوں کے ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو (اے ڈی آر) پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو 42 فیصد کر دیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر والے بل کو منی بل کہا گیا ہے، ابھی بھی جو قانون لایا گیا ہے اس کو منی بل کہا گیا ہے، یہ قانون میں ترمیم کا معاملہ ہے، حکومت نے ہمیں کہا کہ اسپیکر نے اسکو منی بل قرار دیا ہے، میری اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ میں نے کسی چیز کو منی بل نہیں کہا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس پر وزارت قانون سے رائے لی جائے، اس بل کوسینیٹ میں پاس نہیں کیا جا سکتا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ منی بل پر سینیٹ غور کر سکتی ہے، تاہم ووٹ کی طاقت نہیں رکھتی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ قانون منی بل میں آتا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر کہہ رہے ہیں کہ انہوں کسی بل کو منی بل قرار نہیں دیا ،جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ بل پر غور کرنے کے بعد اسپیکر سے پوچھ لیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پہلے بینکوں پر ٹیکس ریٹ 39 فیصد تھا، اس سال 70 ارب روپے کا اضافی ٹیکس ملا ہے، 31 دسمبر تک ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو کی حد نہ رکھنے بینکوں سے اضافی ٹیکس ملا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس سال جنوری میں 440 ارب روپے بینکوں کو واپس موصول ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بینکوں کے منافع پر ٹیکس بڑھانے کی کوشش کی ہے، حکومت کی مالی ضروریات ہوں تو بینکوں نے ہی مدد کرنا ہوتی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینک ہمارے خلاف عدالت گئے ہیں، ان کا موقف تھا کہ ہمارے کام پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا، بینکوں کے منافع پر سپر ٹیکس بھی لگے گا، بعدازاں قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
مشہور خبریں۔
نفتالی بینٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر ہے: رائٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے کنیسٹ میں سیکیورٹی
جون
امریکہ کیوں بغیر چوں چرا کے صیہونیوں کی حمایت کرتا ہے؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کا
اپریل
امریکہ پاکستانی فضائیہ کو F-16 طیارے فروخت کرنے کو تیار
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھارت کی تشویش
اکتوبر
کورونا وائرس کی اصل وجہ چینی لیبارٹری؛ وائٹ ہاؤس کا دعوی
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے چین کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی کے
اپریل
احسن اقبال کا اسد عمر کو خط
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ
اپریل
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیے بغیر ناکارہ ہونے کا خدشہ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 19 ویں
مئی
ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے
نومبر
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز
اپریل