?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس ایک بار پھر حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، آزاد کشمیر الیکشن کے باعث ایوان بالا کا ماحول کشیدہ ہوگیا، چئیرمین سینیٹ اپوزیشن و حکومتی اراکین کو تحمل مزاجی اور اپنی نشستوں پر رہ کر احتجاج کرنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ان کی کسی نےنہ سنی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس کے دوران آزاد کشمیر الیکشن میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے کی جانے والی تقریر موضوع بحث بنی، ملک کے سب سے بڑے ایوان میں بھی اراکین ایک دوسرے پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے۔
ایوان کا ماحول میں اس وقت تلخی پیدا ہوئی جب سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے ذوالفقارعلی بھٹو کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کئے، شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت تلخ واقعات ہوئے، ایوان میں قائداعظم سےمتعلق متنازع بات کرنے والےبھی موجودہیں، 1971میں پاکستان دولخت ہوا، ایوان میں بات نہیں کی گئی۔
قائد ایوان سینیٹ کا کہنا تھا کہ کیا یہ بات نہیں ہوئی کہ مشرقی پاکستان جانے والےکی ٹانگیں توڑدی جائیں گی، وہ کہتے ہیں کہ ہم اس ملک میں رہیں گےکیا اس ملک میں دلائی کیمپ نہیں بنا؟ آج ہی تصویرچھپی ہےاور وہ کل امریکا میں اپنی سی وی لیکربیٹھےہوئےہیں۔
وسیم شہزاد نے نام لئے بغیر کہا کہ آپ اس ملک میں فوٹوشاپ کےذریعےنہیں رہ سکتے، آپ کو اپنے ملک میں واپس آناپڑےگا، آپ حق کی آواز کو بلڈوز کرسکتےہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، میں عمران خان کاسپاہی ہوں، اکیلابھی کھڑارہوں گاتو انکےدباؤمیں آنےوالانہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق وسیم شہزاد کے بیان پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا،رضاربانی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرےکی پگڑی اچھالنےکی سیاست تباہی کی طرف لےجائےگی، تاریخ میں ایسے واقعات ہوئےجن کے باعث میرے عزیرہم وطنوسنناپڑا۔رضاربانی کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑکرجانے والےچلےجائیں، جیسےوزیرخزانہ چلاگیا، ہمیں حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ لینےکی ضرورت نہیں ،پھانسی کے پھندےہمارے نصیب میں ہونگے۔


مشہور خبریں۔
دوحہ شام کے بحران کے لئے مستقل اور جامع حل کا خواہاں
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے جمعرات
جون
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،
جولائی
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین
اکتوبر
اسرائیل کا نیا خفیہ کھیل،غزہ میں بالواسطہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی تربیت
?️ 8 فروری 2026اسرائیل کا نیا خفیہ کھیل،غزہ میں بالواسطہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں
فروری
واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب
مارچ
پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کئے ہیں
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی فوج کے
اکتوبر
امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ
جون
ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
اپریل