سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کرلیں، دونوں ایوانوں نے اسرائیلی حملے کو ایران کی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔۔

ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور عرفان صدیقی نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں سے خطے میں عدم استحکام بڑھ گیا ہے، اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، جو پوری دنیا پر چڑھ دوڑا ہے ۔

دریں اثنا، قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں اسرائیلی حملے کو ایرانی سالمیت، عالمی قوانین، یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا کو سنگین خطرے میں ڈال دیا، پاکستان اسلامی ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وفاقی وزیررانا تنویرحسین نے کہاکہ اسرائیل کا وجود ہی ناجائز تھا، اسرائیل امن کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اوآئی سی اورعرب لیگ کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ صرف مذمت کافی نہیں، عملی اقدامات ناگزیرہیں، برادراسلامی ملک ایران کے دفاع میں کھڑا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے رات گئے ایران پر بڑا حملہ کرکے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدانوں کو شہید کردیا۔

اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے

?️ 9 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے

چین کا 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

?️ 15 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو  فائیو جی

ٹرمپ کی آمد کے بعد امریکی امداد کے خاتمے پر زیلنسکی کی تشویش

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے سربراہی

وزیر اعظم نے بھارت سے اظہار یکجہتی کی

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی

پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی

وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، جنوبی پنجاب کے معاملات پر تبادلۂ خیال

?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار

12 فروری 1978 کو کیا ہوا؟

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کی فتح کے یقینی آثار کے ظہور کے

شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے