?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے صارف کے قریب ہیں اس لیے سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، اس سے کلیکشن بہتر ہوگی۔
کراچی میں این ایف سی ایوارڈ کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 2008 سے پیپلز پارٹی کا موقف رہا ہے کہ سیلز ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو ریکوری کے لیے دیا جائے، صوبے صارف کے قریب ہیں اس لیے کلیکشن بہتر ہوگی، پاکستان میں 90 فیصد ٹیکسز مرکزی سطح پر جمع ہوتے ہیں، صرف 10 فیصد ٹیکسز صوبے خود اکٹھے کرتے ہیں، وفاقی سطح پر کلیکشن کی وجہ سے صوبے وفاق پر انحصار کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ این ایف سی ایک آئینی ادارہ ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا تعین کرتا ہے، صدر پاکستان آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی تشکیل دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں 2 قسم کے مالیاتی عدم توازن موجود ہیں ایک عمودی عدم توازن، دوسرا افقی عدم توازن ہے، 1947 سے پہلے برطانوی ہندوستان میں 1935 کے ایکٹ کے تحت میئر ایوارڈ کے ذریعے وسائل کی تقسیم کی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد پہلا این ایف سی ایوارڈا نیس سو اکیاون میں تیار کیا گیا جو ریئزمین ایوارڈ کے نام سے مشہور تھا،1971 سے پہلے وسائل کی تقسیم جی ڈی پی کارکردگی اور ٹیکس وصولی کی بنیاد پر ہوتی تھی، جبکہ آبادی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ 1971 کے بعد سے چھٹے این ایف سی ایوارڈ تک آبادی وسائل کی تقسیم کا بنیادی معیار رہا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں پہلی بار وسائل کی تقسیم کے لیے مختلف معیارات اپنائے گئے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر
اپریل
غزہ میں کون سی فتح کی بات ہو رہی ہے، واضح نہیں!
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں کی فوج اور کابینہ پر تنقید کے سلسلے
مئی
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ری ایکشن بٹن کی آزمائش
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یعنی
ستمبر
ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی
?️ 24 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل
اگست
اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے
نومبر
صیہونیوں کا شمالی غزہ پٹی کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ پٹی کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے صہیونی ریاست
اکتوبر
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے
جون