سیلاب کے باعث پنجاب کے 2925 سرکاری اسکولز بند

اسکول

?️

لاہور (سچ خبریں) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کے باعث پنجاب کے 2 ہزار 925 سرکاری اسکولز بند ہیں۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ایک ہزار 151 سرکاری اسکولز سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ۔ 817 اسکولزجزوی متاثر جبکہ 45 اسکولز مکمل تباہ ہو گئے۔ پنجاب کے 1700 سے زائد اسکولز میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے۔

خالد نذیر وٹو نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل اسکولز میں بھی تعلیمی سلسلہ رکا ہوا ہے ۔ سیلاب کے باعث لڑکیوں کے ایک ہزار 505، لڑکوں کے ایک ہزار 420 سرکاری اسکولز بند ہیں۔

سرکاری اسکولز میں زیر تعلیم 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔ گجرات ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژنز کے اسکولز کی بڑی تعداد بند ہے۔

مشہور خبریں۔

فیس بک نے صارفین کو آخری وارننگ دے دی

?️ 29 مئی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس

عازمین کی روانگی کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے

سید حسن نصراللہ کی سفارتی معقولیت

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ایک ماہر نے مقبوضہ علاقوں میں

آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے لیے صدر مملکت کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا

?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی نااہلی سے

بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر

اسرائیل آزاد غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کیوں ڈرتا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے صحافیوں اور

سندھ : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں عائد

?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز

شفاف الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے