لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان کو آج گوجرانوالہ کی خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو دوبارہ 28 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں 49 سالہ سری لنکن فیکٹری منیجر پر تشدد اور اسے جلانے کے واقعے میں ملوث مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
3 دسمبر کو فیکٹری کے ملازمین پر مشتمل سیکڑوں مظاہرین نے سری لنکن منیجر پر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا اور بعد ازاں انہیں نذر آتش کردیا تھا۔بعد ازاں فیکٹری کے 900 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 297،201، 427، 431، 157، 149 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور 11 شامل کی گئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کو آج گوجرانوالہ کی خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔
سیالکوٹ پولیس کے ترجمان خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ واقعے میں گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد 52 ہوگئی ہے، جبکہ 100 سے زائد افراد بھی زیر تفتیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو دوبارہ 28 دسمبر کو عدالت پیش کیا جائے گا۔سانحہ سیالکوٹ میں 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
مشہور خبریں۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں گے؛جرمن چانسلر کا اعلان
ستمبر
عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان
جولائی
”پاکستان کشمیریوں کیساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے“، مسرت عالم
مارچ
دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن،ایک گھنٹے بعد سروس بحال
مارچ
لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی
مارچ
امریکہ یمن کے تیل پر تسلط جمانا چاہتا ہے: یمنی ویب سائٹ
اگست
ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان
اکتوبر
ایران پر حملے کے بارے میں صہیونی حکومت کی جھوٹا پروپیگنڈا؛عرب میڈیا کی زبانی
اکتوبر