?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ایک زرعی پلاٹ کی منتقلی کے لیے افسران کی ٹیم کو خلیجی ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کا ایک افسر پلاٹ کی منتقلی کے سلسلے میں خلیجی ملک جانے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سابق سفارت کار نے تقریباً 3 دہائی قبل شہزاد ٹاؤن میں ایک پلاٹ خریدا تھا، سرکاری خدمات مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے آبائی ملک واپس چلے گئے جہاں بعد میں ان کا انتقال ہوگیا، اب یہ پلاٹ ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔
خاندان نے اس پلاٹ کو اسی ملک کے ایک اور شہری کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پراپرٹی کی منتقلی کروانا چاہتے ہیں، عام طور پر انہیں اسلام آباد میں سی ڈی اے کے دفتر آ کر اپنا بیان ریکارڈ کروانا ہوتا ہے، تاہم ان کی درخواست پر سی ڈی اے نے ایک ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتقال کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی منظوری کے بعد ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ نے افسران کو مذکورہ ملک جانے کے لیے این او سی جاری کیا۔
15 جولائی کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن (جو کہ ڈان کے پاس موجود ہے) میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے (مجاز اتھارٹی) نے اتھارٹی کے درج ذیل افسران کو 18 جولائی 2025 کو (ملک کا نام حذف کیا جا رہا ہے) جانے کی اجازت دی ہے تاکہ اسلام آباد کے چک شہزاد میں زرعی پلاٹ کی منتقلی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اس ٹیم میں ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ایک افسر آئی سی ٹی سے شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ افسران کے سفر، قیام و طعام کے اخراجات متعلقہ ملک کا سفارت خانہ برداشت کرے گا۔
جب اس حوالے سے ایک افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام عمل قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ویزوں کے منتظر ہیں، پراپرٹی مینوئل میں ایک شق موجود ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ پراپرٹی کی منتقلی کے لیے کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کمیشن اکثر اسلام آباد میں مریضوں اور بزرگ افراد کے گھروں میں جا کر ان کا بیان ریکارڈ کرتا ہے، کئی بار ہمارا کمیشن کراچی اور لاہور جیسے دیگر شہروں میں بھی گیا ہے۔
تاہم ایک اور افسر نے کہا کہ سی ڈی اے افسران کا بیرون ملک جا کر پراپرٹی ٹرانسفر کرنا ایک نئی مثال ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہمارے افسران کسی ایسے مقصد کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم ہر حال میں فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: یمن
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصاراللہ موئنہ حکومت کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے
جون
او آئی س کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے
دسمبر
گورنر خیبر پختونخوا کی حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت
?️ 11 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکومت پنجاب
ستمبر
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ
دسمبر
لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع
مارچ
میرواعظ کا کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 21 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
غزہ میں جنگ کے بعد کے دن کا فیصلہ فلسطینی کرتے ہیں نہ کہ قابضین : اسامہ حمدان
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر وفد اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
مارچ
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے
مئی