🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)آئی ایم ایف نے پاکستان سے سی پیک معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ چینی پاور پلانٹس کو 3 کھرب روپے کی ادائیگی سے پہلے سی پیک کے تحت کیے گئے توانائی کے منصوبوں پر ازسرنو بات چیت کی جائے ، آئی ایم ایف نے اس حوالے سے ادائیگی شیڈول بھی طلب کرلیا ۔
انگریزی روزنامہ ’ ایکسپریس ٹریبیون‘نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ معاہدوں پر آئی پی پیز سے دوبارہ مذاکرات کیے جائیں ، اس ضمن میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سی پیک پاور پلانٹس کے ساتھ 1994ء اور 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت قائم کردہ پاور پلانٹس کے مساوی برتاؤ کیا جائے۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے آئی ایم ایف کو شبہ ہے کہ چینی آئی پی پیز پاکستان سے زائد نرخ وصول کررہے ہیں چنانچہ ان معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاہم آئی ایم ایف کی اس شرط نے حکومت کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین ماضی میں آئی پی پیز کے معاہدوں کی شرائط پر نظرثانی یا دوبارہ بات چیت سے انکار کرچکا ہے ۔
علاوہ ازیں جنگ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مشکل ترین مذاکرات جاری ہیں جہاں آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالرز کے پروگرام بحالی کے لیے چار سے پانچ پیشگی شرائط کا عندیہ دیا ہے ، پاکستان اور آئی ایم ایف نمائندگان کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جن میں پاکستانی حکام نے بجٹ 2022-23 کی اہم تفصیلات کا تبادلہ کیا جب کہ آئی ایم ایف نے پیشگی شرائط سامنے رکھیں۔
مشہور خبریں۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا
🗓️ 3 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المباتک
اپریل
اسرائیل کی بربریت اس کی شکست کی علامت ہے: انصار اللہ
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے لبنان
ستمبر
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ
دسمبر
سیف القدس لڑائی میں کامیابی کے بعد فلسطینیوں کے درمیان حماس کی مقبولیت میں اضافہ
🗓️ 16 جون 2021سچ خبریں:فلسطین میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے پتا چلتا
جون
کیا اردگان ترکی میں نئی بغاوت سے خوفزدہ ہیں؟
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے پانچ فوجی افسروں کی برطرفی ملک میں حالیہ
فروری
2025 تک امریکی جمہوریت گر نے کا خطرہ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سی ان.ان ایک رپورٹ میں یہ امریکی جمہوریت کے زوال
جنوری
سعودی عرب آٹھ سال بعد انصار اللہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر کیوں ؟
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: بحران کے ساتویں سال میں یمن میں جاری جنگ موجودہ
اپریل